
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود شفقت محمودکا کہناہے کہ موجودہ صورتِ حال میں امید ہے کہ اسکولوں کے پرائمری سیکشن کھل جائیں گے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم کا کہناتھا کہ ملک بھر میں اسکولوں کا پرائمری سیکشن کھولنےسے پہلےایک میٹنگ ہوگی جبکہ این سی اے کوجلد ہی یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات ہیں، مگران میں دم خم نہیں، نون لیگ کی حالت یہ ہے کہ ان کا قائد لندن میں بیٹھ کر تقریر کرتا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ نون لیگ کے لوگ خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں، عوام میں کچھ اور پرائیوٹ میں کچھ کہنا سب کو ان کی سمجھ آ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو نون لیگ پر اعتماد نہیں ہے، ان کے اعلانات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ لوگ پرویز مشرف کے دورمیں بھی ڈیل کر کے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News