
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا پاکستان میں آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان اور این سی او سی حکام نے میڈیا بریفنگ کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے جبکہ ویکسین کے ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، ویکسین کا کلینکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے.
ایگزیکٹو ڈائریکٹراین آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ویکسین کا دوسرے مرحلے میں 508 افراد پرٹرائل کیا گیا تھا تاہم ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، تیسرےمرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پرویکسین کا ٹرائل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News