Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی ترقی کے لئے کے ایم سی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Now Reading:

کراچی کی ترقی کے لئے کے ایم سی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی
افتخار شالوانی

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے کے ایم سی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق افتخارعلی شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایم سی کے کے دفتر سمیت مختلف محکموں کا دورہ کیا ، دورے کے دوران افتخارعلی شالوانی انے افسران اور ملازمین سے ملاقات کی جبکہ کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مرکزی دفتر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ کے ایم سی کے ٹاور کلاک کو فوری پر درست کیا جائے۔

افتخارعلی شالوانی نے یہ بھی کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور وقت مقررہ پر کام کو پورا کیا جائے جبکہ افسران کام کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنی تمام تر توانائیاں بھرپور طریقے سے مفاد عامہ کے کاموں میں صرف کریں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارعلی شالوانی نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے ذرائع آمدنی کو بہتر کرنے کیلئے ریونیو سے متعلق تمام محکمے اہداف کو وقت مقررہ کے اندر مکمل کریں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ایم کیو یم پاکستان کا کراچی میں مقامی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کر اچی میں مقامی ایڈمنسٹریٹر...

واضح رہے اس سے قبل 5 ستمبر کو سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کا کمشنر کراچی کے عہدے سے تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 8 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر