آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ دبئی میں کاروبار کرتی ہیں اور کاروبار کے سلسلے میں وقتا فوقتا ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔
درخواست میں شرجیل میمن کی اہلیہ نے کہا کہ وہ ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھیں ، وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی جس پر جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہیں، تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم بھی عائد نہیں ہوئی۔
صدف شرجیل کامزید کہنا تھا کہ بیٹا برطانیہ میں زیر تعلیم ہے اس سلسلے میں بھی ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نےشرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے صدف شرجیل کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
