لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ موٹر وے سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے لاہور کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسدعمر اور شہزاد اکبر سی سی پی او کو سپورٹ کرتے ہیں، سی سی پی او کے رویے سے کیا انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے؟
لیگی رہنما نے کہا کہ کسی بھی واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنا ظلم ہے، حکومت کی امن وامان سے متعلق کوئی دلچسپی نہیں، حکومت کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں.
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سےاسسٹنٹ تک سب لوگ یرغمال ہیں اور حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، حکومت احتساب کے نام پر کنٹرول کرنا چاہتی ہے.
لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے لایا گیا جبکہ اسدعمر اور شہزاد اکبر سی سی پی او کو سپورٹ کرتے ہیں.
دوسری جانب لاہور کی خصوصی عدالت کے فاضل جج رخصت پر ہونے کے باعث منشیات برآمدگی کیس میں راناثنااللہ پرفردجرم عائد نہ ہوسکی اور کارروائی ملتوی کردی گئی جبکہ خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے سماعت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
