
چکی آٹے کی قیمت میں ہفتے میں دوسری بار اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آٹا 76 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پہلے چکی آٹے کی قیمت 72 سے 74 روپے اور آج قیمت 76 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 2400 روپے تک چلی گئی ہے جس کی وہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔
سرکاری کوٹہ گندم پانچ بوری سے کم کر کے تین بوری کر دی ہے جبکہ درآمدی گندم بھی پنجاب کو نہیں مل رہی۔
چکی کے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافے پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ گندم درآمد کر رہے ہیں جس کے بعد 10 سے 15 دنوں میں آٹے کی قیمت کم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News