بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت پر معروف قانون دان کو ایک روپیہ جرمانے کی سزاسنادی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر پرشانت بھوشن کو جرمانے کی سزا سنائی، انہوں نے عدلیہ کے خلاف دو ٹوئٹس کی تھی، جسے عدالت نے توہین آمیز قرار دیا۔
پرشانت بھاشن کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ججز پر بھی تنقید کی اجازت دیتی ہے۔
سپریم کورٹ نے سماجی رہنما اور قانون دان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں ایک روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر پرشانت بھوشن 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہے تو انہیں تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
