Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت کیخلاف درخواست مسترد

Now Reading:

دہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت کیخلاف درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سےدہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دہری شہریت کے حامل سیاستدانوں کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کی۔

کمرہ عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ نے دہری شہریت رکھنے والوں کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ جب کہ آئین دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ دہری شہریت کے حامل سیاستدانوں کو انتخابات لڑنے سے روکا جائے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریماکس میں کہا کہ جب کوئی چیز قانون میں شامل ہی نہیں تو عدالت کس قانون کے تحت روک سکتی ہے۔ جب قانون بن جائے تو اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی درخواست مسترد کردی۔

رواں ماہ وفاقی حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر