Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم اور گھناؤنے جرائم کا نوٹس لے، مسعود خان

Now Reading:

اقوام متحدہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم اور گھناؤنے جرائم کا نوٹس لے، مسعود خان
مسعود خان

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم اور آزاد کشمیر کی پرامن شہری آبادی کو جارحیت کا نشانہ بنانے جیسے گھناؤنے جرائم کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے لائن آف کنٹرول کے درہ شیر خان، تتہ پانی اور چکوٹھی سیکٹروں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال کے نتیجے میں ایک نو عمر بچی کی شہادت جبکہ ایک بزرگ خاتون  سمیت دو افراد کے ذخمی ہونے اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے

ایک بیان میں صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مسلح اور نہتے شہریوں خاص طور پرعورتوں اور بچوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ان منفی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو جدوجہد آزادی سے روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کو دھوکا دیا جا سکتا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کی 9 لاکھ فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں، بے گناہ انسانوں کے قتل عام اور انسانیت کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

Advertisement

محمد مسعود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان بھارت اپنے ان جرائم پر پردہ ڈالنے اور مقبوضہ ریاست کی مجموعی صورت حال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے قابض فوج تسلسل کے ساتھ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں آباد آزادکشمیر کے شہریوں کو  نشانہ بنا  رہی ہے۔

مزید پڑھیں

آزاد کشمیر کی جامعات طلباء کو عالمی سطح پر مقابلے کے لئے تیار  کرنا ہو گا، صدر سردار مسعود خان

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے...

آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ پاک فوج بھارتی افواج کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھر پور جواب دے رہی ہے اور نہایت احتیاط سے دشمن کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے لیکن بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے اندر اپنے توپ خانے کو منتقل کر کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

محمد مسعود خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں محاصرے اور تلاشی کے بہانے نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی لازوال اور بے مثال قربانیوں پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہجس عظیم مقصد کے لئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں وہ مقصد ضرور حاصل ہوگا۔

اپنے بیان میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم، انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور آزاد کشمیر کی پرامن شہری آبادی کو جارحیت کا نشانہ بنانے جیسے گھناؤنے جرائم کا نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر