Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر کی جامعات طلباء کو عالمی سطح پر مقابلے کے لئے تیار  کرنا ہو گا، صدر سردار مسعود خان

Now Reading:

آزاد کشمیر کی جامعات طلباء کو عالمی سطح پر مقابلے کے لئے تیار  کرنا ہو گا، صدر سردار مسعود خان

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی جامعات اور طلباؑ کو عالمی سطح پر ہر مقابلے کے لئے تیار کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود نے مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد علاقے کو علم و آگاہی کا مرکز بنانے کے لیے پرُ عزم ہیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ہر روز ایک نئی قیامت ڈھائی جاتی ہے۔

آزاد کشمیر کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات کو علم و آگاہی کے جدید ترین مراکز تعلیم میں بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعو د خان نے جامعات کی انتظامیہ اور اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت، معاشی منصوبہ سازی اور تحقیق کے میدان میں معیاری تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی کارکردگی کے جو ہر  دکھائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں آزادی اور خوشحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن ہماری ریاست کا دوسرا حصہ دشمن کے قبضہ میں جہاں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر ہر روز ایک نئی قیامت ڈھائی جاتی ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی تعلیم اور خوشحال زندگی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم و جبر سے آزادی دلانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

تقریب کے دوران صدرنے برطانیہ میں قائم سماجی تنظیم بی ٹی ایم گلوبل کے رضا کاروں سے بھی ملاقات کی اور کورونا وائرس کی حالیہ وبا کے دوران تنظیم کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔

قبل ازیں صدر ریاست جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں تختی کی نقاب کشاہی کر کے ایک 158 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پانچ ہزار کنال رقبے پر سنٹر لائبریری، اسٹوڈنٹس سروس سنٹر اور مسجد کی عمارات کا افتتاح کیا۔

کیمپس کی مسجد میں پانچ سو سے زیادہ نمازیوں کی گنجائش ہے اور اس منصوبے کی مالی گرانٹ کی منظوری ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2016 میں دی تھی جس کے بعد تین سال کی مدت میں اس منصوبے کو مکمل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر