Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، قبر کشائی کی درخواست مسترد

Now Reading:

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، قبر کشائی کی درخواست مسترد
ماہا

میرپورخاص کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی کی درخواست مستردکردی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے کراچی میں درج ہوا اور ایس ایس پی ساؤتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سےاجازت نامہ حاصل نہیں کیا اس لیے ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں  ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر قبرکشائی کے لیے میرپورخاص گیا ہواہے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے  پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر سماعت جمعرات 10ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹرماہاعلی نےمبینہ طورپرخود کوگولی مارکرخودکشی کرلی تھی۔

ڈاکٹرماہاعلی کی تدفین ان کےآبائی علاقے میرپورخاص کے قریب گاؤں گروڑ شریف میں کی گئی تھی، ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی پرپولیس نے عدالت سے قبرکشائی کی اجازت طلب کی تھی جو کہ مسترد کردی گئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر