 
                                                                              کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب واقع پٹرول پمپ میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی 2 لیبارٹریاں بھی متاثر ہوئیں۔
پولیس کا کہناہے کہ دھماکا پٹرول پمپ کے کمپریسر روم میں سلنڈر پھٹ جانے سے ہوا جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کے 5 ملازم زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پمپ کے عقب میں واقع جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی دیوار بھی ٹوٹ گئی جبکہ دھماکے سے ملبے تلے دب کر 2 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 