Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے وی چیٹ اور ٹک ٹاک بند کرنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

امریکا نے وی چیٹ اور ٹک ٹاک بند کرنے کا اعلان کردیا

امریکی حکومت نے ایک بار پھر ’وی چیٹ‘ اور’ٹک ٹاک‘ کو سلسلہ وار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کامرس سیکریٹری ولبرس روز نے  نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی حکومت نے صدر کی ہدایات کے بعد دونوں چینی ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامرس سیکریٹری کے مطابق 18 ستمبر کو ایک خصوصی نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، جس میں واضح کیا جائے گا کہ 20 ستمبر سے امریکا بھر میں وی چیٹ پر پابندی ہوگی اور اسے کوئی ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کر سکے گا۔

کامرس سیکریٹری نے واضح کیا کہ امریکی حکومت صدر کے احکامات کے تناظر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے وی چیٹ کو 20 ستمبر سے جبکہ ٹک ٹاک کو 12 نومبر سے بند کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisement

امریکی حکام کے مطابق ٹک ٹاک کو 12 نومبر تک انٹرنیٹ کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم مقررہ مدت کے بعد اس پر پابندی لگائی جائے گی۔

دوسری  جانب  امریکی حکومت کے اعلان پر ٹک ٹاک یا چینی حکومت نےبھی کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹک ٹاک 12 نومبر سے قبل ہی اوریکل کے ساتھ ایک وسیع معاہدہ کرنے میں کامیاب جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر