Advertisement
Advertisement
Advertisement

مروہ قتل کیس ، مزید 2 ملزمان گرفتار

Now Reading:

مروہ قتل کیس ، مزید 2 ملزمان گرفتار
مروہ

کراچی کےعلاقےعیسیٰ نگری میں مروہ کےزیادتی اورقتل کیس میں مزید دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مروہ زیادتی و قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان میں عبداللہ اور فیضو افغانی ہیں، ملزمان نے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنا رکھے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم فیضو درزی اور ملزم عبداللہ کچرا چننے کا کام کرتا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان مقتولہ مروہ کے علاقے میں ہی رہتے ہیں، ملزم عبداللہ پاکستانی پاسپورٹ بنوا کر برطانیہ گیا اور 7 سال وہاں مقیم رہنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ملزم فیضو نےمروہ کواغوا کیا اورزیادتی کی کوشش کی جبکہ ملزم عبداللہ نےمروہ کوزیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ   بچی کو قتل کرنے کے بعد بھی اس سے زیادتی کی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ 5 سالہ بچی مروہ 4 ستمبر کی شام 7 بجے گھر سے نکل کر گلی میں ہی واقع دکان پر چیز لینے گئی تھی جبکہ بچی کی لاش اگلےروزرات کوگھرکےقریب خالی پلاٹ پر بنی کچرہ کنڈی پر پھینکی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق مروہ کے اغوا اور لاش ملنے میں کم از کم 30 سے 32 گھنٹوں کا وقفہ تھا۔

پولیس کے مطابق 5 سال کی مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر