
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہاشاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈاکٹرماہاعلی شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مار ٹم سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عدالت کا اپنے تحریری حکم میں کہنا ہے کہ استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انویسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کیا جائے۔
ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی کی درخواست تفتیشی افسرسب انسپکٹر شرافت علی کی جانب سے دائرکی گئی تھی ۔
تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی جو دائیں جانب سے خارج ہوئی۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ مدعیٔ مقدمہ کی درخواست ہے کہ ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، مدعیٔ مقدمہ کے مؤقف کی تصدیق کے لیے قبر کشائی، پوسٹ مارٹم اور مزید معائنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News