
بونیرمیں گھر پر تودہ گرنے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کےمالاکنڈ ڈویژن کے ضلع بونیرکےعلاقے چغرزئی میں بارشوں کے دوران مٹی کا تودہ مکان پرآگراجس کے نتیجے میں مکان میں موجود 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکال لیا ہے۔
زخمیوں کو ڈگر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملبے سے مزید 1 بچے کی تلاش کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News