Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے،چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ نے باہمی تعاون کو اقتصادی و پارلیمانی روابط کے ذریعے مستحکم کرنے کے عزم پر زور دیا۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام افغانستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جبکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور موثر پارٹنرشپ کا خواہاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ پر امن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل اور مذاکرات کی حمائت کو افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان مذاکراتی عمل ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرے جبکہ امن مذاکرات میں سب کو شامل ہونا چاہے تاکہ تمام افغان اس امن عمل کی اونر شپ لیں اور حل کا حصہ بنیں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی جبکہ پاکستان تمام افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر یقین رکھتا ہے اور کورونا وبا کے دوران دوطرفہ تجارت کیلئے پاک افغان سرحد کو خیر سگالی جذبے کے تحت کھولا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ پائیدار اور دیرپا امن کیلئے سب کا شامل ہونا ضروری ہے جبکہ پاکستان افغانستان کی ری کنسٹرکشن اور ترقی کیلئے حمائت جاری رکھے گا۔

 محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر روابط پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ پاکستان تعلیم، صحت اور فضائی رابطوں کی سہولت کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی و اقتصادی تعاون دیر پا تعاون کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کیلئے دونوں ملکوں کوموجودہ استعداد کا بھر پور استعمال کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر