Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعظم

Now Reading:

بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مرکزی بنک کی متعارف کردہ سہولت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے سمندرپار پاکستانیوں کے مستفید ہونے پر نہایت مسرت محسوس کررہا ہوں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آج کی تاریخ تک 21 ہزار اورسیز پاکستانیوں نے اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بنا لئے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اب تک ان اکاؤنٹس کے زریعے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رقم اور اکاؤنٹس میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے  ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘ منصوبہ کی منظوری دی تھی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہبیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے جبکہ منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر