Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے معروف مذہبی شخصیات کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے معروف مذہبی شخصیات کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے معروف  مذہبی شخصیات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کی سماجی ، ثقافتی اور مذہبی اقدار کو اجاگر کیا جائے اور اس ضمن میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ معاشرے میں اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے، دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے اور فرقہ واریت کی روک تھام کے ضمن میں علمائے کرام اسی جذبے سے اپنا کردار ادا  کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے اور ہمیں امید ہے کورونا کے خلاف جنگ میں علمائے کرام اور مذہبی شخصیات حکومتی کوشش کا ساتھ جاری رکھیں گے

Advertisement

وفد میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، پیر شمس الامین، پیر حبیب اللہ شاہ ، پیر انور جنید شاہ اور پیرزادہ جنید امین بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر