
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی بیٹوں سمیت سٹی کورٹ میں پیش کیے گئے،عدالت نے نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا تھا۔
علاقہ پولیس کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہناتھا کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا تاہم نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیاگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News