مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ کے لیے روبوٹ کا افتتاح
حرم شریف کے بعد اب مسجد نبویﷺ میں بھی سینیٹائزنگ کے لیے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان مختار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔‘
خیال رہے کہ دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابقراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، ملتان، حیدرآباد گلگت، مظفر آباد میں بھی شہریوں کو ماسک لازمی پہننا ہوگا۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News