
انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت نے نون لیگ کے رہنماؤں رانا ثناء اللّٰہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔
اے ٹی سی عدالت لاہور نے رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت 30 افراد کی عبوری ضمانت میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
لاہور اے ٹی سی میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر سیاسی بنیادوں پر منشیات کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News