سابق امریکی صدر باراک اوباما آج بدھ کو فیلیڈیلفیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی ایک انتخابی ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔
جوبائیڈن صدر باراک اوباما کے نائب کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اوباما کی شرکت سے جوبائیڈن کی انتخابی مہم کو تقویت ملےگی۔
یہ بات اہم ہے کہ اگلے ماہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔
کورونا وائرس کے نتیجے میں امریکا میں ہونے والی ہلاکتیں، اس بار انتخابات میں اہم ترین موضوع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
