Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا کی دوسری لہر، تیونس اور عمان میں لاک ڈائون

Now Reading:

عالمی وبا کی دوسری لہر، تیونس اور عمان میں لاک ڈائون

تیونس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث بڑے شہروں میں2 ہفتے کے لیے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سمیت اریانہ، بن عروس اور منوبہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ بڑے شہروں کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہوں گے۔

لاک ڈائون کے دوران تمام ریسٹوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو صرف ہوم ڈلیوری یا پارسل سروس کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب عمان حکومت نے بھی کورونا وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث مکمل لاک ڈان نافذ کردیا ہے، جس کا اطلاق 11اکتوبر تا 24 اکتوبر ہوگا، لاک ڈائون کے دوران تمام پبلک و تفریحی مقامات اور ریٹیل اسٹورز بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ67 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 10 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکا دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکا پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے1066984 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، متاثرین کی مجموعی تعداد 36763783 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 8022331 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر