اپوزیشن کے جلسے میں بغیر ماسک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہناہے کہ بغیر ماسک لگائے جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
اپوزیشن کواسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی۔ جلسے میں ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔
اپوزیشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ ہوا ہے جس کی رو سے حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔
جلسہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔ معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
