
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کا پہلا تعارفی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں خصوصی کمیٹی کے مقصد ،اہمیت اور دائرہ کار سے متعلق جاہزہ لیا گیا جبکہ خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے مسائل پر غور بھی کیا گیا۔
پاکستان میں خصوصی افراد نے موجودہ صورتحال سے متعلق چئیرمین کمیٹی کو رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں خصوصی افراد سے متعلق کوئی ڈیٹا یا تعداد موجود نہیں ہے جبکہ نادرا کا دیگر اداروں کیساتھ منسلک ہونا ضروری ہے تاکہ ڈیٹا سے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں۔
ممبر کمیٹی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ سپیشل افراد کو ایوان میں لایا جائے اس سے متعلق بل بھی متعدد بار پیش کیا مگر ناکامی ہوئی۔
ممبر کمیٹی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے یہ بھی کہا کہ خصوصی افراد کیلئے بلز جمع کروائے گئے خصوصی افراد کو منتخب کر کے اسمبلی میں لایا جائے تاکہ یہ اپنے حقوق کیلئے کام کر سکیں جبکہ ان کو ایوانوں میں لایا جائے تاکہ یہ اپنے مسائل خود حل کریں۔
ممبر کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ خاتون اول کیساتھ ملکر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ قانون سازی کے حوالے سے جائزہ لیں گے خصوصی افراد کیلئے کس طرح کام کیا جا سکتا ہے اور چئیرمین سی ڈی کیساتھ ملکر خصوصی افراد کیلئے سہولیات کی فراہمی سے متعلق اقدامات کریں گے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ کمیٹی بنائی گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ خصوصی افراد کی ویلفئیر کیلئے کام کیا جاسکے جبکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا ہے ،ہم چاہتے ہیں یہ کمیٹی قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News