
لاہور میں واسا ملازمین نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہفتے میں ایک روز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بجائے سائیکلوں پر دفتر آنا شروع کردیا۔
پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے ہفتے میں ایک روز واسا کے افسران سمیت تمام ملازمین سائیکلوں پر دفتر جائیں گے جس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کسی حد تک کمی واقع ہو گی بلکہ اس سے ملازمین کو ورزش کا موقع بھی مل جائے گا۔
واسا ملازمین کا کہنا ہے کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے اور امید ہے کہ اس پر دیگر ادارے بھی عمل کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے اسموگ کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں فصلیں جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور کسانوں کو فصلیں تلف کرنے کے لیے سیڈرز مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News