Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Now Reading:

شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
شہباز شریف

ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب حکام نے شہباز شریف کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے استدعا مسترد کر دی۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے کہا اگر میں جواب نہیں دوں گا تو میرا نقصان ہو گا اور یہ بات عدالت کہہ چکی ہے میں کوئی جواب money نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مختلف اکاؤنٹس دکھا کر سوال جواب کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ جو سوالنامہ نیب نے مجھے دیے وہ پہلے بھی دے چکے ہیں اور میں کئی سوالوں کے جواب دے چکا جو ریفرنس کا حصہ بن چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس پورے ہفتے میں صرف 15 منٹ مجھ سے تفتیش کی گئی اور نیب کی تفتیشی ٹیم نے مجھ سے کوئی نئی بات نہیں پوچھی۔

تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ شہباز شریف کو ایک اکاؤنٹ دکھایا تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا ہے مجھے معلوم نہیں۔

شہباز شریف نے بیان دیا کہ مجھے نیب کی حراست میں 85 دن ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 26 اکتوبر 2018 کو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری شروع کی تھی۔ یہ 17 ہزار پاوَنڈ قرض کی بات کرتے ہیں جبکہ میں نے 10 سال پنجاب کی خدمت کی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی سوال کا جواب دینے کو تیار ہی نہیں ہیں تو کیا ہم تفتیش ہی نہ کریں ؟

بعد ازاں احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر