
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ترکی کے شہرازمیر میں زلزلے سے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی میں زلزلے کے باعث تباہی اور جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے پاکستانی عوام کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔
It is with great sadness that we receive news of earthquake that hit Izmir. Excellency & brother @RTErdogan please convey sincere condolences from people of Pakistan to families of victims, we commisserate with all those who are affected & pray for early recovery of the injured.
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 31, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکی میں 6 اعشاریہ 8 کی شدت کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے سترہ کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News