
قطر ایئرلائن نے عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے باعث اپنے طیارے گراونڈ کردیئے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطرائیرویز نے کورونا وبا کے باعث آئندہ دو برسوں کے لیے اپنے ایئر بس اے 380 طیاروں کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکیٹو اکبر الباقر کا کہناہے کہ کورونا وبا کے باعث فضائی پروازیں کئی ماہ سے معطل ہیں جس کے باعث بزنس کو شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ سفری پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے لیکن یہ بہت ناکافی ہیں جس میں اخراجات زیادہ ہیں اور منافع بالکل نہیں ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News