
مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت پر قومی اسمبلی کی قرارداد ناکافی ہے،حکومت کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، جس میں اپوزیشن اور حکومت مل کر صرف تحفظ ناموس رسالت پر بات کریں۔
سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی فرانس کو منہ توڑ جواب دیں بالکل اسی طرح جیسے ترکی نے کیا۔ترکی نے فرانس کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔
سعد رفیق کا کہناہوگا کہ وزیراعظم کو اس معاملے پر ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل ایک طرف رکھ کر سوچنا ہوگا۔
واضح رہے کہ فرانس نے اسلام مخالف مہم پر ردعمل دینے والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’اندرونی معاملات‘ میں مداخلت سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News