
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کئی روز سے جاری جنگ کے بعد مذاکرات پر راضی ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے سینئر سفارت کار ماسکو میں مذاکراتی عمل میں شریک ہوں گے ۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے فریقین سے مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیاتھا۔
کریملن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فریقین کو دارالحکومت میں مدعو کیا گیا اور وزارت خارجہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مذاکرات کریں گے۔ بات چیت کے دوران جنگ بندی اور دونوں طرف کے قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے پر بھی معاملات طے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ روسی حکام کے دعوے کے ردعمل میں آذربائیجان اور آرمینیا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News