
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا تاریخ اعلان کر دیا۔
آئی فون 12 کی لانچ کی تاریخ اور فون کے فیچرز کے حوالے سے بے شمار لیکس کافی عرصے سے سامنے آ رہی تھیں، تاہم عالمی وبا کورونا کے باعث آئی فون کا نیا ماڈل تاخیر کا شکار ہوگیا۔
دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا بے چینی سے انتظار تھاتاہم اب ایپل نے اعلان کردیا ہے کہ 13 اکتوبر 2020 کو نئے ماڈل کی باقائدہ لانچنگ کی جائے گی۔
خبر ایجنسی کا کہناہے کہ ایپل کمپنی اس سلسلے میں آن لائن تقریب کا انعقاد کرے گی جو کہ اس کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News