Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بننے والی 21 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

Now Reading:

5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بننے والی 21 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ طورپر کئی ماہ تک جنسی زیادتی کی گئی۔

والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم 5 ماہ تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حمل ضائع کرانے کی کوشش پر لڑکی دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق تحصیل احمد پورشرقیہ میں 21سالہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ملزم پڑھانے کے بہانے ان کی لڑکی کو پانچ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور حمل ضائع کرانے کے لیے ملزم نے لڑکی کو اتائی ڈاکٹر کی ادویات کھلائیں۔

والدین کے مطابق حالت بگڑنے پر گزشتہ رات لڑکی کو بہاول وکٹوریہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم اور اس کا ساتھ دینے والے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر