
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نےاعلان کیا ہے کہ پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف نے عالمی معاشی منظرنامے کی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق اگلے سال 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020 میں یہ شرح دس اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔
تاہم آئی ایم ایف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری بڑھ سکتی ہے۔ رواں سال ملک میں بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد ہے جو 2021 میں بڑھ کر پانچ اعشاریہ ایک فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی میں شرحِ نمو جو رواں سال منفی چار فیصد ہے، وہ اگلے سال بہتر ہو کر ایک فیصد ہونے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگلے سال جی ڈی پی کا ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News