Advertisement

ریاست پر حملہ سیاست سے غداری ہے،گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ حکومت پرتنقید سیاست کا حصہ ہے لیکن اب ریاست پرحملے ہورہے ہیں اور ریاست پر حملہ سیاست سے غداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ریگی ماڈل ٹائون میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی تین کروڑ 55 لاکھ آبادی ہے، ہماری زمین 20سے 22مختلف اقسام کے پھل دے سکتی ہے جبکہ ہرشخص ایک پھل کا پودا لگائے تو یہاں پھل مفت ملیں گے۔

شاہ فرمان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن دشمن ممالک کا بیانیہ کہہ رہی ہےجبکہ ہارنے والے ہی سڑکوں پر جاتے ہیں حکومت نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جب پارٹی بنائی تو پانچ دس بندے تھے، ابتداء میں مسائل کے حل پرعمران کہتےتھےحکومت آئی تومسائل حل کریں گے۔

Advertisement

شاہ فرمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015 میں زیتون کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا، صوبے میں دو کروڑ زیرون کے پودے لگا کر اسے ڈویلپمنٹ کیا جا سکتا ہے جبکہ زیتون کو بلین ٹری منصوبے میں شامل کیا جائیگا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپین کا سارا انحصار زیتون پر ہے، ہماری کوالٹی اسپین سے کئی گنا زیادہ ہے، لہذا صرف زیتون پر بھی کام کیا جائے تو صوبے میں کوئی بیروزگار نہیں رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محنت کش اللہ کےدوست ہیں، اللہ کےدوستوں کو سلام، مریم نواز
کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی؟
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام
Next Article
Exit mobile version