ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ میں اہم ترین اضافہ کیا جارہاہے۔
یوٹیوب کی موبائل ایپس میں اب نئے فنکشنز، سادہ یوزر انٹرفیس اور زیادہ نمایاں جیسپرز متعارف کروائے جارہے ہیں، صارفین اب فل اسکرین موڈ میں آسانی سے انٹر اور باہر آسکیں گے۔
نئے فیچرز کی بدولت صارفین کسی پلے ویڈیو پر سوائپ اپ کرکے اسے لینڈ اسکیپ موڈ پر روٹیٹ کرکے فل اسکرین میں داخل ہوجائیں گے جبکہ اسے واپس اصل شکل میں لانے کے لیے سوائپ ڈاؤن کرنا ہوگا۔
تازہ ترین فیچرز میں کلوز کیپشن بٹن اب تھری ڈاٹ مینیو میں چھپا نہیں ہوگا بلکہ اوورلے مینیو میں نظر آئے گا اور ایسا ہی آٹوپلے بٹن کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے۔
اب ان دونوں تک رسائئی آسان ہوگی جبکہ دیگر بٹنز کو نئی ترتیب دی جارہی ہے تاکہ نیوی گیشن آسان ہوسکے۔
یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں حال ہی میں متعارف کرائے گئے ویڈیو چیپٹرز کا فیچر اب یوٹیوب موبائل ایپ کا بھی حصہ بن رہا ہے۔ اس فیچر میں کسی ویڈیو کے تمام چیپٹرز کی فہرست نظر آتی ہے جس کے ساتھ ہر چیپٹر کا تھمپ نیل پریویو بھی ہوتا ہے تاکہ نیوی گیشن آسان ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
