
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 15ہزار 859 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 سے متعلق 838 افراد کے ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 19 کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے جبکہ ایک کیس لسبیلہ سے سامنے آیا۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 15 ہزار 478 مریض شفا یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت فعال کیسز کی تعداد 232 ہے۔
دوسری جانب صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کی تعداد 714 ہے، ان میں سے 631 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 149 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News