
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل نے حقیقت میں عام شہری کو بااختیار بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل صارفین کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی۔
Today, Pakistan Citizens Portal crossed 3 million mark of public participation. Out of 2.6 mn complaints 2.4 mn resolved. 5,91000 confirmed satisfaction. PCP has truly empowered the common citizen. I urge all our citizens to use @PakistanPMDU for effective complaints’ resolution
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 21, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 5لاکھ 91ہزار صارفین نے پورٹل پر اظہار اطمینان کیا جبکہ پورٹل پر بھجوائی گئی 26لاکھ شکایات میں سے24لاکھ شکایات حل ہوچکی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل نے حقیقت میں عام شہری کو بااختیار بنایا ہے، تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ شکایات کے موثر حل کے لئے پورٹل استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News