Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی اولین ترجیح غریبوں کی خدمت کرنا ہے، فیصل جاوید

Now Reading:

عمران خان کی اولین ترجیح غریبوں کی خدمت کرنا ہے، فیصل جاوید
فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کی اولین ترجیح  پاکستان کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے ایک پناہ گاہ میں ہمارے وی وی آئی پی شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ احساس پناہ گاہوں کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح  پاکستان کے غریبوں کی خدمت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پشاور موڑ پر قائم پناہ گاہ کا دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت بھی کی اور انہیں پناہ گاہوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

وہ پناہ گاہ کے باورچی خانے میں بھی گئے اور فراہم کی جانے والی اشیاء اور خدمات کا جائزہ لیا جبکہ وزیراعظم نے لوگوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا بھی کھایا ہے۔

پناہ گاہ کا تصور غریب اور بے کس لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے ہمدردی کے وژن سے لیا گیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر