Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Now Reading:

وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ذخیرہ اندوزوں

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آٹے اور چینی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو گندم اور چینی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گندم اور چینی کی دستیابی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کچھ درآمد کرچکے ، باقی آنا باقی ہے۔

وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے جبکہ گنے کی سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں گندم کی ریلیز کو مزید بڑھائے جبکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ درآمدکی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا تفصیلی شیڈول پیش کیا جائے جبکہ چینی ملوں میں موجود سٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر، معاونین شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ میں مہنگائی کی شرح ،ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی معاملات پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں چینی ،آٹا  کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملہ پر کھل کر بات چیت کی گئی جبکہ کابینہ ارکان نے ڈاکٹروقار مسعود کی معاون خصوصی ریونیو تقرری کا خیر مقدم کیا۔

Advertisement

کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اور حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گی چینی اور آٹا سمیت کچھ اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر