وزیر اعلیٰ پنجاب نے مو ٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد گرفتار ہو چکا ہے اور ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے ملزم عابد کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔
مرکزی ملزم عابد کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے جبکہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
