
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی پر قابو پاکر مہنگائی کنٹرول کرسکتے ہیں، ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دے دیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرکے صورتحال میں نمایاں بہتری آسکتی ہے، انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس لے دوران کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے۔
اسلام آباد کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوور چارجنگ کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی۔ ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News