
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے وزیر اعظم عمران خان سے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو زخیرہ امدوزوں اور منافع وخوری پر کیے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کو اپوزیشن کے گجرانوالہ ریلی میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو معمول پر لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے، ذخیرہ اندوزوی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News