
گزشتہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو آئی سی یو پر منتقل کیا تھا، مراد سعید
وفاقی وزیرِ مواصلات و پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہناہے کہ اپوزیشن چاہے جتنی بھی کوشش کرے، این آر او نہیں ملے گا، این آر او مانگنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں اس پر جو بھارتی بیانیے کے تحت آزاد بلوچستان کا نعرہ لگائے، اجیت دوول اور مودی کے نظریے پر چلنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔
مراد سعید نے کہا کہ اجیت دوول کا بیان آپ نے سنا ہوگا کہ پاکستان میں کس قسم کے فسادات کروائے جائیں گے، عالمی سازشیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر بھی اپوزیشن نے خوب سیاست کی، مقدس آئین کی توہین کی، ہم مذمت کرتے ہیں، مزارِ قائد پر جو ہوا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قومی زبان اردو کی توہین کی گئی اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، مودی کی سوچ اور اجیت دوول کے بیانیے کو فروغ دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر مراد سعید نے اس موقع پر قومی اسمبلی کا ایجنڈا پھاڑ دیا اور کہا کہ ہم کسی بھی صورت این آر او نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News