Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر اسپتال منتقل ہوگئے

Now Reading:

امریکی صدر اسپتال منتقل ہوگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدعلاج کے لیے ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کو جمعے کی رات ریڈ ملٹری ہسپتال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کورنا سے متاثر ہونے کے بعد انتخاباتی مہم بھی معطل کرنا پڑی۔

جبکہ آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق نائب صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ہسپتال کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اٹھارہ سیکنڈز کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

Advertisement
امریکی صدر نے اپنے  پیغام میں کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہونے جارہے ہیں، تاہم ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔
انہوں نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ماہرین نے صدر ٹرمپ کو آئندہ چند دنوں کے لیے والٹر ریڈ ہسپتال میں قائم صدارتی دفتر سے اپنے فرائض سرانجام دینے کو کہا ہے۔
بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کو احتیاطی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی معتدل اعلامات بگڑنے نہ پائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر