وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوچ ہے نظریہ ہے اور پاکستان کی عوام جو کرنا چاہے کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیغام پاکستان کنونشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پوری دنیا کے ممالک سے زیادہ ہے جبکہ اب گوادر منصوبے اور پاکستان کے وسائل کی وجہ سے اہمیت اور بھی زیادہ ہے
وزیرِاطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے ، میزائل ہے اور ایٹمی طاقت ہے جبکہ پاکستان میں سمندر ہے اور گرم پانی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑھ کر جذبہ جہاد سے لبریز فوج ہے جبکہ ان سب خصوصیات کی بنیاد پر دنیا کی بڑی طاقتیں جنگ کرنے سے سے پہلے سوچتی ہیں اور ان طاقتوں نے پاکستان سے لڑنے کے لیے ففتھ جنریشن وار اور فرقہ واریت جیسے ہتھکنڈے نکالے۔
وزیرِاطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سکوت بغداد سے لے کر ایران ، فلسطین اور اب ممالک میں توڑ پھوڑ سے کچھ نہیں ملا جبکہ نریندر مودی نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ پاکستان کو توڑنا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈیا میں معشیت کا بیڑا غرق کرنے والی ریاست کا ایجنڈا صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے جبکہ انڈیا کے میجر گورف نے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنا کونسا مشکل ہے لیکن دشمن سن لے کہ پاکستان سیریا نہیں ہے۔
وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خریدے ہوئے فرقہ واریت پھیلانے والے لوگوں سے آگاہ رہیں، کوئی دشمن بریلوی کے روپ میں کوئی سنی کے روپ میں اور کوئی شیعہ کے روپ میں انتہا پسندی پھیلا رہا ہے لیکن ہمارے علما کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے فرقہ واریت نہیں پھیلنے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
