Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی، طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 ملزمان گرفتار

Now Reading:

جامعہ کراچی، طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 ملزمان گرفتار
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

جامعہ کراچی میں گزشتہ شب طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 کم عمر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے۔

ڈاکٹر معیز کے مطابق 5 اکتوبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا اور 7 اکتوبر کو جامعہ کراچی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوئی، واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

سیکورٹی ایڈوائزر نے بتایا کہ گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ہے، مشتبہ لڑکوں کی عمر 16 سے 20 سال ہے۔

انہوں نے بتای اکہ واقعے پر آئی بی اے ، جامعہ کراچی اور رینجرز رابطے میں ہیں، تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی ، لڑکے کم عمر ہیں اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر معیز خان نے کہا کہ شناخت کے لئے شکایت کنندہ کو بلایا گیا، متاثرہ افراد کو ان کی شناخت کرنی ہے، شناخت کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ساڑھے 11 بجے ایک طالب علم اور طالبہ اپنی گاڑی میں جامعہ سے واپس آرہے تھے جب انہیں لڑکوں کے ایک گروپ نے جامعہ میں روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ واقعے کے بعد سوشل میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔#Karachiuniversityisnotsafeپر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر