
سنگاپور کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے والدین کے لیے خطیر بونس کا اعلان کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ جو والدین کورونا کے دنوں میں بچے پیدا کریں گے، انہیں مقررہ بونس سے اضافی بونس بھی دیا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو فی بچہ کتنا اضافی بونس دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت جہاں وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو اضافی بونس دے گی، وہیں حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے حضرات کے لیے بھی مختلف بونس کی مراعات کا اعلان کر رکھا ہے
سنگاپور کا شمار ایشیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں شرح پیدائش انتہائی کم ہوتی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وبا کے دنوں میں بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو پہلے سے ملنے والے 10 ہزار سنگاپوری ڈالر کا نصف بونس زیادہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News