Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا،وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا،وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہیوم سیاہ کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کی نمائندگی کرتا ہے، یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضے کی مذمت اور کشمیری عوام کو اپنی حمایت کا اعادہ  کے لئے منارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج سے 73 سال  پہلے بھارتی فورسز جموں و کشمیر کے لوگوں پر زبردستی قبضہ کرنے کے لئے سری نگر پہنچیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیرتنازعہ کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں موجود ہے جبکہ بھارت کا جموں و کشمیر کے کچھ حصوں پر غیرقانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازعہ کی نمائندگی کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سات دہائیوں سے بلا اشتعال مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کےعزم کو توڑنے میں ناکام ہے۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے اور 5 اگست کے یکطرفہ اقدام نے ‘ہندوتوا’ نظریہ کو بے نقاب کیا، ہندوتوا نظریے اور اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کی بین الاقوامی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ممبر ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے جبکہ عالمی برادری ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش سے روکے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق  تنازعہ کے پرامن حل کے لئے کام کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر